ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاپتا افراد کے لیے آئی ٹیز تشکیل دینےکاحکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے شہری سمیت دیگر لاپتا افراد کا سراغ لگانے کے لئے جے آئی ٹیز تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھپلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو شہری سلطان محمود سمیت دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سلطان محمد، احمد علی، سید رضا زیدی اور دیگر کی بازیابی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ اوز محکمہ داخلہ سندھ سے رابطہ کرکے جے آئی ٹیز تشکیل دینے کا بندوبست کریں۔

عدالت نے پولیس لاپتا افرادکا سراغ لگانے کے لئے جے آئی ٹیز تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے 30 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے سنجیدہ اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں