ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرو ، سونے کی کان میں آتشزدگی ، 27افراد ہلاک

لیما:لاطینی امریکا کے ملک پیرو کے جنوبی شہر اریکیپا میں سونے کی کان میں آگ لگنے سے کم از کم 27افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق دو عشروں سے زائد عرصے کے دوران پیرو میں سونے کی کان میں آتشزدگی کا یہ بدترین واقعہ ہے جس میں کان کنوں سمیت 27افراد زندگی کی بازی ہارگئے ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح سونے کی کان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں داخلی راستہ بند ہوگیا اور کان میں دھواں بھرگیا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔

حکام کے مطابق سونے کی یہ کان یانا کوئیہا نامی ایک چھوٹی فرم کی ملکیت ہے، کمپنی انتظامیہ کی جانب سے آتشزدگی کے واقعے سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اریکیپا کے پروسیکیوٹر جیوانی ماٹوس نے مقامی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حادثے میں 27ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان کے لواحقین کی دادرسی کے لیے کان کے مالکان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں