ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کترینہ کیف نے بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں پر ردِعمل دے دیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ کے اداکار وکی کوشل سے شادی کے بندھن بندھنے والی کترینہ کی حاملہ ہونے کی خبریں آئے دن سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آتی ہیں۔

تاہم اس مرتبہ کترینہ کیف نے بچے کی پیدائش سے معتلق خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ سے حالیہ بات چیت کے دوران انہوں نے اپنی حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی تردید کر دی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اِن دنوں اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہیں مکمل کرنے کے بعد ہی بچے کے حوالے سے منصوبہ بندی کریں گی۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی مشہور اسپائے فرنچائز کی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو دیوالی پر ریلیز کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں