ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

لاہور:وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد صوبے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے فوج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں فوج تعیناتی کے لیے وفاق کو ریکوزیشن بھجوا دی۔ وفاقی حکومت نے پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

دوسری جانب پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی نگراں حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں