ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس نے سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ملزم کی شناخت کرلی

 ممبئی: بھارتی پولیس نے بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ملزم کی شناخت کرلی ہے۔ 

پولیس کے مطابق بھارتی اداکار کو لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہے اور ان دھمکی آمیز ای میل کو گولڈی برار نامی شخص بھیج رہا ہے۔

تازہ تفتیش کے مطابق گولڈ برار مبینہ طور پر ہریانہ کا رہائشی ہے اور وہ اس وقت برطانیہ میں پڑھ رہا ہے اور اسی نے اداکار کو ای میلز فارورڈ کی تھیں۔

قتل کی دھکمیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے ملزم گولڈی برار کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کردیا اور انہوں نے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکورٹی بھی بڑھا دی ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں گزشتہ دنوں اداکار نے کہا تھا کہ پے در پے قتل کی دھمکیوں سے اب ان کو بھی خوف محسوس ہوتا ہے اور وہ اب اکیلے سفر نہیں کرسکتے۔

سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور وہ پوری دنیا میں کامیابی کے ساتھ اپنا بزنس کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں