ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باخموت سے روسی فوج کو دو کلومیٹر پیچھے ہٹا دیا ہے: یوکرینی فوج

یوکرینی بری  فوج  کے کمانڈر الیکسینڈر  سرسکی نے بتایا ہے کہ  باخموت  محاذ   کے بعض مقامات سے روسی فوج دو کلومیٹر تک پیچھے ہٹ گئی ہے۔

 سرسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں  یوکرینی فوج کے باخموت محاذ پر جاری دفاعی آپریشنز کے بارے میں  بتاتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں ہمیں ایک  کامیابی ملی ہے ، دشمن کو بعض محاذوں پر ہماری فوج نے دو کلومیٹر تک پیچھے ہٹا دیا ہے،ہماری فوج اپنے محاذوں پر دل جمعی سے ڈٹی ہوئی ہے اور دشمن کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہے ،ہم باخموت کے لیے لڑ رہے ہیں۔

 دریں اثنا، نیٹو  کی عسکری کمیٹی کے صدر ایڈمیرل راب بائیر  نے برسلز میں نیٹو کے  چیف آف دی اسٹافس کے اجلاس کے بعد بتایا کہ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں  دوسری جنگ عظیم سے باقی بچا اسلحہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے مگر یوکرین  مغرب کی مدد سے جدید اور معیاری اسلحہ استعمال کر رہا ہے۔

 بائیر نے کہا کہ  یہ جنگ یورپ ۔ اٹلانٹک خطے کےلیے خطرہ ہے،ماسکو اس جنگ کو تین روزہ تصور کر رہا تھا جو کہ 15 مہینوں سے جاری ہے، لگتا ہے کہ  روس  اس جنگ کو یوکرین تک نہیں بلکہ دیگر علاقوں میں بھی پھیلانا چاہتا ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں