ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: شام کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت کے لئے چار فریقی کمیٹی جلد ملاقات کرے گی

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ۔شام تعلقات میں پیش رفت کے لئے چار فریقی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد جلد ہی متوقع ہے۔

وزیر خارجہ نے کل روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ترکیہ، ایران، روس اور شام کے وزرائے خارجہ  اجلاس کے بعد ترکیہ کے ضلع انطالیہ سے مذاکرات سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے، بحیثیت ایک ٹھوس عنصر کے روڈ میپ کی تشکیل اور  مرحلے کی درجہ بہ درجہ پیش رفت کے لئے نائب وزرائے خارجہ اور متعلقہ اداروں یعنی قومی وزارت دفاع اور خفیہ اداروں  کی شرکت سے ، ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ اس کمیٹی کا اجلاس بھی جلد ہی منعقد ہو گا”۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماسکو میں چار وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی نہایت موئثر اور تعمیری رہا ہے۔ بحیثیت مرحلے کے فریقین ہم نے شام کی زمینی سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ تعاون کا ایک دفعہ پھر اعادہ کیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہPKK، YPG اور داعش جیسی  دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد میں  مکمل اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا اور اقوام متحدہ   کی سلامتی کونسل کے فیصلہ  نمبر  2254 کی رُو سے سیاسی مرحلے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انسانی موضوعات میں صرف 4 ممالک کے درمیان ہی نہیں بین الاقوامی برادری  اور اقوام متحدہ سمیت ہر ایک کی طرف سے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں  مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے لئے ضروری انفراسٹرکچر سمیت دیگر تمام ضروری عناصر کی تیاری کے پہلووں پر بھی غور کیا گیا ہے۔ بحیثیت ترکیہ ہم اس مرحلے کو بغیر کسی پیشگی شرط اور خیر سگالی کے ساتھ چلائے جانے کے حامی ہیں۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے ہم نے آذربائیجان، آرمینیا اور ترکیہ کے درمیان حالیہ پیش رفتوں پر بھی بات کی ہے۔ اس کے علاوہ استنبول اناج راہداری سمجھوتہ بھی مذاکرات کے ایجنڈے پر تھا۔  ہمیں امید ہے کہ اس اجلاس سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ اناج سمجھوتے کی میعاد میں آخری بار صدر رجب طیب ایردوان کی صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کے بعد 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ ہمیں امید ہے کہ سمجھوتے میں مزید 2 ماہ  کے اضافے کے لئے کسی مثبت نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں