ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا سوڈان میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا خیر مقدم

اسلام آباد:پاکستان نے سوڈان میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی ان کوششوں کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے جس کا مقصد جدہ میں سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں کے درمیان قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور تنازعہ سے متاثرہ لوگوں کو ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مذاکرات سے قبل سہولت فراہم کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ پاکستان سوڈان کی صورتحال کے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے سیاسی حل کے لیے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں