ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنماں و کارکنوں کی گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے سپرد

اسلام آ باد:چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد کارروائیوں پر سینیئر قیادت کی گرفتاری کیلئے موبائل ٹریکنگ یونٹ کو متحرک کردیا گیا، جناح ہاس سمیت شہر میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے والے عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو سونپ دیا گیا جبکہ صوبہ بھر سے اب تک رہنماں سمیت 300 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد شروع ہونیوالے پرتشدد مظاہروں پر پی ٹی آئی رہنماں و کارکنوں کی گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو سونپ دیا گیا جبکہ موبائل ٹریکنگ یونٹ کو بھی متحرک کردیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر قیادت کی گرفتاری کیلئے موبائل ٹریکنگ یونٹ کو متحرک کردیا گیا، سی ٹی ڈی اوراسپیشل برانچ کو آگ لگانے اور توڑپھوڑ کرنیوالوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیجز، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ نامزد ملزمان کے علاہ شرپسندوں کو گرفتار کرے گی۔ 

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 300 گاڑیوں کو نمبر پلیٹس کی مدد سے ٹریس کیا گیا، گاڑی مالکان کی گرفتاری کیلئے آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ سے معلومات شئیر کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں