ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چترال؛ چراٹ سیمنٹ کے زیر اہتمام سالانہ ڈیلرز کنونشن کا انعقاد

چترال کے مقامی ہوٹل میں چراٹ سیمنٹ کے زیر اہتمام سالانہ ڈیلرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں چراٹ سیمنٹ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اکرام قمر قاضی کیانی مہمان حصوصی تھے۔ تقریب میں خیبر پحتونخوا سے تعلق رکھنے والے ڈیلرز اور دیگر عملے نے شرکت کی۔

ڈیلرز کنونشن میں خطیب شاہی مسجد مولوی خلیق الزمان نے تمام مہمانوں کو حسب روایت چترالی ٹوپی (پکول) تحفے کے طور پر پیش کی۔ اس موقع پر چراٹ سیمنٹ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اکرام قاضی کیانی نے کہا کہ میں نے 2018 میں بھی چترال آ کر کنونشن میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد ہمارے پروگرام ایبٹ آباد اور پنڈی وغیرہ میں بھی منعقد ہوں گے۔

ڈیلرز کنونشن میں تمام مہمانوں کو سووینیر اور ڈیلرز حضرات کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ تقریب کے آخر میں تمام شرکا کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ چترال سیمنٹ کی جانب سے منعقد ہونے والے سالانہ ڈیلرز کنونشن میں کثیر تعداد میں کاروباری حضرات نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں