یورپی یونین نے اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ سے پر تشدد واقعات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے نمائندہ جوف بوریل کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ یورپی یونین کو پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں فلسطین اور اسرائیل کی سلامتی کی صورت حال اور شہریوں کے جانی نقصان پر سخت تشویش ہے اور امید ظاہر کرتی ہے کہ جلد ہی اسرائیلی اور فلسطینی طرفین جنگ بندی کو بحال کرنے کے لیے میونخ گروپ کے مشتریہ اعلامیے کا احترام کریں گے ۔
بیان میں یورپی یونین نے جنگ بندی کی کوششوں میں مصر کے کردار کو بھی سراہا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے اپنے حملوں میں نو مئی کی صبح اسلامی جہاد کے لیڈروں میں شمار علی حسن غالی سمیت پانچ افرادکو ہلاک کر دیا تھا۔
اس کے بعد شروع ہوئے حملوں میں اب تک 29 فلسطینی ہلاک اور نوے سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔