ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایلون مسک نے ٹویٹر کے چیف ایگزیکیٹو عہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ایلون مسک ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو عہدے سے دستبردار ہو  رہے ہیں۔

مسک نے  اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "میں یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہوں کہ میں نے ٹویٹر کے لیے ایک نئے سی ای او کی خدمات حاصل کر لی  ہیں،  جو کہ تقریباً 6 ہفتوں میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔”

مسک نے کہا کہ وہ  بورڈ کے چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی  افسر کے طور پر کام کریں گے، جو مصنوعات، سافٹ ویئر اور خدمات کی نگرانی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے سی ای  او  ایک  خاتون ہوں گی، تا ہم انہوں نے ان کا نام نہیں دیا۔

گزشتہ دسمبر میں، ایلون مسک نے ٹویٹر کے سی ای او کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بارے میں ایک سروے کو شروع کرتے ہوئے کہا تھا  کہ وہ نتیجہ قبول کریں گے۔

جس میں 17 ملین 5 لاکھ سے زائد افراد  کی جانب سے رائے پیش کیے جانے  والے اس سروے کے نتائج کے مطابق 57.5 فیصد شرکاء نے مسک کو چھوڑنے اور    42.5 فیصد نے جاری  رکھنے کی ترجیح کا اظہار کیا۔

ٹیسلا کے کچھ شیئر ہولڈرز کا خیال تھا کہ ٹویٹر مسک کے لیے ایک خلفشار بن گیا ہے اور وہ پریشان ہیں کہ وہ ٹیسلا میں اپنے فرائض پر توجہ مرکوز کرنے سے قاصر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں