ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جونیئر ایشیا کپ:  18 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سیلیکشن کمیٹی نے جونیئر ایشیا کپ میں شرکت کے لیے 18 رکنی جونیئرٹیم کا اعلان کردیا جب کہ 6 کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائے میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے ہاکی ایرینا میں جاری 28 رکنی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری تھا۔ بعد ازاں چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان، ممبران اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن شکیل عباسی، انٹرنیشنل لئیق لاشاری کی زیر نگرانی 2 روزہ ٹرائلز کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر رویلمنٹ آلٹیمنز کنسلٹنٹ ٹیم، جونیئر ٹیم کے منیجر و چیف کوچ اولمپیئن حنیف خان کوچنگ پینل میں انٹرنیشنل عدنان ذاکر، اولمپیئن ذیشان اشرف، اسسٹنٹ کوچ انٹرنیشنل آصف احمد خان، ٹیم ویڈیو انالسٹ سید علی عباس اور فزیو تھراپسٹ وقاص محمود موجود تھے۔

پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کے بعد 18 رکنی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جب کہ 6 کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائے میں رکھا گیا ہے۔ 18 رکنی جونیئر ٹیم میں علی رضا، محمد فیضان جنجوعہ، محمد عبداللہ(کپتان)، عقیل احمد، ارباز احمد، احتشام اسلم، محمد سفیان خان، ارباز ایاز، محمد مرتضی یعقوب، ارشد لیاقت، علی مرتضی، زکریا حیات، عبدالرحمان، عبدالقیوم ڈوگر، عبدالحنان شاہد(وائس کپتان)، عبدالوہاب، بشارت علی، بلال اکرم شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں