ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ 12مئی کو 16برس گزر گئے، پولیس تاحال قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام

اسلام آباد:سانحہ 12مئی کو 16سال گزر گئے مگر قاتل تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے باوجود مقدمات میں خاص پیشرفت نہ ہوسکی۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 12مئی 2007کا دن کراچی والے کبھی نہیں بھول سکتے، اس دن اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے استقبال کو روکنے کیلئے خون کی ہولی کھیلی گئی، کراچی کی سڑکوں پر 50سے زائد سیاسی کارکن اور شہریوں کو قتل کر دیا گیا،ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر سمیت کارکنوں کے خلاف 26اور مجموعی طور پر 60مقدمات درج ہوئے، کیس میں 10سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12مئی کی تحقیقات کیلئے عدالتی ٹریبونل اور جے آئی ٹی بنانے کا حکم بھی دیا تھا، عدالت عالیہ کے حکم پر متعدد مقدمات بھی دوبارہ کھولے گئے جن میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی،12مئی کے مقدمات میں وسیم اختر سمیت 21ملزمان پر فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے، ان مقدمات میں 40سے زائد ملزمان مفرور ہیں، کئی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پولیس مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں