ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے بارے میں فکرمند ہوں، زیک گولڈ اسمتھ

لندن :سابق وزیراعظم پاکستان، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے بارے میں فکر مند ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق برادرِ نسبتی زیک گولڈ اسمتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں عمران خان سے محبت ہے، انہیں بے حد سراہتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں۔

زیک گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری پوری فیملی کے لیے رول ماڈل تھے، انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھائی ، عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں، بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان میں کیا ہونے والا ہے، میں پاکستان سے متعلق معاملے میں شریک نہیں ہونا چاہتا،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو پختہ یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں