اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی روانگی میں تاخیر پر انتظامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 15 منٹ میں روٹ کلیئر کر کے ہائیکورٹ سے روانہ نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ضمانت ملنے کے بعد2 گھنٹے سے عدالت میں ہوں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ضمانت منظور ہونے کے گھنٹوں بعد بھی راستے کھلنے کا انتظار کر رہا ہوں۔انہوں نے عوام سے پُر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری ضمانت ہو چکی ہے، لاہور کے لئے روانہ ہونا ہے، سڑکوں پر موجود کارکنان راستے کھلوانے میں مدد کریں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ راستے کلیئر ہوں گے تو ہی زمان پارک کے لئے روانہ ہو سکوں گا، عوام راستے کھلوانے کے لئے تعاون کریں۔