ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں مارشل لاء لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء لگنے کا سوال ہی پید ا نہیں ہوتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ فوج میں کسی نےاستعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی کسی نے کوئی حکم عدولی کی۔ پاک فوج کو تقسیم کرنے کا خواب خواب ہی رہے گا، فوج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی، اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہے اور رہےگی۔

میجر جنرل میجر جنرل احمد شریف چودھری  کا کہنا تھا کہ آرمی چیف، عسکری قیادت جمہوریت پریقین رکھتی ہے، سپہ سالار اور عسکری قیادت جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں