ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ میں دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ "نسل پرستی" ہے: بائڈن

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ "نسل پرستی” ہے۔

صدر بائڈن نے واشنگٹن ڈی سی میں ہاورڈ یونیورسٹی کی تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کیا۔

خطاب میں امریکہ میں سفید رنگ کی بالادستی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے وطن میں رنگ و نسل کا امتیاز  سب سے خطرناک دہشت گردی ہے۔ میں اس بات کو ہمیشہ سے کہتا آ رہا ہوں کہ امریکی قوم داخلی جھڑپوں سے لرز رہی ہے”۔

انہوں نے تقریب میں شریک طلبہ و طالبات سے قوم کی روح کے لئے جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔

بائڈن کے نسل پرستی کے خلاف بیانات کے باوجود بعض طالبعلموں نے ہاتھوں میں "بائڈن اور ہیرس سیاہ فاموں سے دلچسپی نہیں لے رہے” اور "اٹھو، جدوجہد کرو، سیاہ فام خطرے میں ہیں”   جیسے نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

ہاورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرنے والے ساتویں صدر کی حیثیت سے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے صدر بائڈن کو ڈاکٹریٹ کا اعزازی عنوان دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی نائب صدر کمالہ ہیرس بھی ہاورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں