ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال 2023 کے اختتام تک ملک کے اندر کوءی دہشت گرد نہیں بچے گا، صدر ایردوان

"ہم ترکیہ میں ایک بھی دہشت گرد نہیں چھوڑیں گے”  کہنے والے صدر رجب طیب اردوان نے کہا، "ہمارا ہدف ہماری جمہوریہ کی صدسالہ  سالگرہ 2023 کے اختتام سے پہلے ترکیہ میں ایک بھی خونی دہشت گرد کو  باقی نہ چھوڑنا ہے۔ "اسی طرح ہم اپنی سرحدوں پر بھی دہشت گردوں کو سانس لینے کا موقع نہیں دیں گے۔  جناب ایردوان نے استنبول کے سانجاق تپے  علاقے میں جلسے سے خطاب کیا۔

تمام ماؤں کے یوم ماں کی مبارکباد  پیش کرتے ہوئے  ایردوان نے کہا کہ وہ خاندان کے تقدس پر یقین رکھتے ہیں۔ "میں اپنے ملک کی ان عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے وطن، قوم، ریاست اور امت کے لیے اچھے بچوں کی پرورش کی ہے، میں  افریقہ سے لے کر ایشیا تک۔ بلقان سے ترکستان تک  کے علاقوں کی تمام تر ماوں کہ جن کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں کو بڑی عزت و احترام سے سلام ِ خلوص پیش کرتا ہوں۔”

ترکیہ کے ایک بہت ہی اسٹریٹجک خطے میں واقع ہونے پر زور دیتے ہوئے ایردوان نے کہا، "ہم 3 براعظموں کے دل کی حیثیت رکھتے  ہیں۔ ہم توانائی کے وسائل کے ٹرانزٹ روٹ پر ہیں۔ پوری تاریخ میں بہت ساری جنگیں اسی جغرافیہ کو کنٹرول میں لینے کے لیے لڑی گئیں ۔ یہی نظریہ  صلیبی اور چناق قلعے جنگوں کے عقب میں پنہاں تھا۔”

انہوں نے کہا کہ "ہم 40 سال سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف  جنگ کو بھی ایک تاریخی حساب و کتاب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔  اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم  نے سرحد پر دہشت گردوں کی موجودگی کو معدومیت کے مقام پر پہنچا دیا ہے، ایردوان نے کہا، "ہمارا ہدف ہماری جمہوریہ کی صدسالہ  سالگرہ 2023 کے اختتام سے پہلے ترکیہ میں ایک بھی خونی دہشت گرد کو  باقی نہ چھوڑنا ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں