ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان میں خانہ جنگی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ

بتایا گیا کہ سوڈان میں تنازعات کی وجہ سے 82 ہزار بچے پڑوسی ممالک میں چلے گئے اور 368000 بچے اندرونی طور پر بے گھر ہوئے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ”سوڈان میں بے دریغ جھڑپوں کے ملک کے بچوں پر خوفناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ "

رسل نے  بتایا کہ یونیسیف نے بچوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کیا ہے، ہزاروں بچوں کے تحفظ کی تلاش میں اپنے گھر بار کو چھوڑنا ان  پر گہرے اعصابی دباوں کا موجب بن سکتا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  جھڑپو ں کے باعث  لاکھوں کی تعداد میں بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں، 82 ہزار ہمسایہ ممالک کو نقل مکانی کر چکے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ بین الاقوامی برادری اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی مدد اور تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے، رسل نے اضافی فنڈز اور وسائل کی درخواست کی۔

یونیسیف نے پہلے اطلاع دی تھی کہ سوڈان میں تصادم کےد وران  190 بچے ہلاک اور 1700 زخمی ہوئے  ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں