ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا سلسلہ جاری

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

 محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے فضائی حملے پانچویں روز بھی جاری ہیں، فلسطینی مسلح گروپ اسرائیل کی سمت راکٹوں سے جواب دے رہے ہیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے کل رات غزہ کے مختلف علاقوں میں کچھ مکانات پر فضائی حملے کیے۔ حملوں میں 3 عمارتیں مکمل طور پر تباہ جبکہ کچھ رہائش گاہوں کو براہ راست نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا گیا۔

فلسطینی حکام نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے کہ آیا تازہ حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں میں فلسطینی تحریکِ اسلامی جہاد سے تعلق ہونے  والے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلامی جہاد کی قیادت  میں شامل  خالد عزام اور محمد ابو العطا جیسی شخصیات  پر حملے کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں