ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے جو کرنا تھا کر لیا اب حکومت کا امتحان ہے، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو کرنا تھا کر لیا اب حکومت کا امتحان ہے، سازش میں جو ملوث ہے ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ 

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں شر پسند عناصر نے سرکاری املاک اور بسوں کو جلایا، شرپسند عناصر کو عبرتناک سزا ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسانہ کرے، 21 مئی کو فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلنے والی ریلی میں سب کو شرکت کی دعوت ہے۔ 

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کوشش ہے اس بجٹ میں کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے ہو، آج مہنگائی کا طوفان ہے، شہری مہنگائی کے طوفان میں دب چکے ہیں، مخیر حضرات کو مشکل وقت میں آگے آنا ہوگا۔ 

قبل ازیں گورنر سندھ نے فری بس سروس کا افتتاح کیا، ان بسوں کے روٹس سرجانی ٹاون سے ٹاور، اقبال ٹان اورنگی سمد تک ہوں گے، گورنر سندھ نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فری بس ٹرانسپورٹ کے آغاز کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں