نئی دہلی:بھارت کو آئی سی سی ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک صارف نے مصنوعی ذہانت کے ٹول مڈجرنی کا استعمال کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہالی ووڈ فلموں کے کرداروں میں تبدیل کردیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
صارف نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا استعمال کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ہالی ووڈ کی مشہور فلم پائریٹس آف دی کیرئیبین کے کردار جیک اسپرو میں بدل دیا، جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔