ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف کا بہترین ممکنہ طریقے سے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے آٹھ ارب ڈالر اکٹھے کرنے کا کہا ہے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف شراکت داروں کی طرف سے خاطر خواہ مالی اعانت حاصل کرنے کے لیے بہترین ممکنہ طریقے سے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔نویں ریوو میں ہونے والی بات چیت میں حکام کی عمل آوری کی کوششوں میں معاونت کے لیے ضروری فنانسنگ اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ پاکستان بیرونی ادائیگیاں جاری رکھے، پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو اگلے سات مہینوں میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے آٹھ ارب ڈالر کا بندوبست کرنے کو کہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں