ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی: سٹین میئر۔ زلنسکی ملاقات

یوکرین کے صدر ولودیمیرزلنسکی  اٹلی میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد جرمنی کے دارالحکومت برلن  پہنچ گئے ہیں۔

برلن میں اپنی مصروفیات کے دوران زلنسکی نے سب سے پہلے صدر فرانک والٹر سٹین مئیر کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات صدارتی رہائش گاہ بیلوو پیلس میں طے پائی ۔ دونوں صدور کے درمیان آخری ملاقات اکتوبر 2022 میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہوئی تھی۔

جرمنی صدارتی دفتر نے ملاقات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "24 فروری 2022 کو روسی حملوں کے آغاز سے اب تک یہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی کا پہلا دورہ جرمنی ہے۔ مذاکرات میں یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "صدر زلنسکی اور یوکرین کے عوام  کو بعد دوپہر آچین 2023 بین الاقوامی شارلمین ایوارڈ سے نوازا جائے گا”۔

مزید کہا گیا ہے  کہ "روس ۔یوکرین جنگ میں جرمنی عسکری، اقتصادی اور مالی امداد کے ساتھ یوکرین کے بڑے ترین حمایتیوں میں سے ایک ہے۔ علاوہ ازیں مہاجرین کی مدد کے لئے اور بحالی نو کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی بڑے پیمانے پر تعاون کر رہا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں