ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمان پارک جلاﺅ گھیراﺅ ،توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں  کی عبوری ضمانتیں خارج

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکے ،جلاﺅ گھیراﺅ اورتوڑ پھوڑ کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں فواداحمد چوہدری ، محمد حماد اظہر ،میاں محمود الرشید ،سینیٹر اعجاز احمدچوہدری، فرخ حبیب اور عمر ایوب خان کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیں۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجااحمدز بٹر نے فیصلہ سنادیا۔جبکہ دوران سماعت عمرایوب کے وکیل نے مﺅقف اختیار کیا کہ ان کے موکل اسلام آباد عدالت میں مصروف ہیں ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔اس پر اے ٹی سی جج کا کہنا تھا کہ جس ملک میں جج اور جنرل فیصلے واپس لینا شروع کردیں اس ملک کے پلے کیا رہ جائے گا۔

اے ٹی سی جج اعجاز احمد بٹر کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس سیدمنصور علی شاہ کا فیصلہ ہے لہذا فیصلہ واپس نہیں لوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں