ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کوتھری ایم پی او کے تحت سیکٹر ایف 8 سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر جاری بیان میں دعویٰ کہا گیا ہے کہ شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ شہریار آفریدی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ شہریار آفریدی کی گرفتاری کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ شہریار آفریدی کی اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق لیکن انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز کارکنوں کو اکسانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کیلئے رات گئے لال حویلی پر پولیس کا دوسرا چھاپہ بھی رائیگاں گیا۔ پولیس کو اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں