ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی شہری میخائل پاولو وچ کے بارے میں معلومات دو، 10 ملین ڈالر انعام لو

امریکی امور خارجہ نے  ملک کی حفاظتی قوتوں،کمپنیوں اور حساس  اداروں کو نشانہ بنانے والے روسی شہری میخائل پاولووچ کی گرفتاری  یا معلومات دینے پر دس ملین ڈالر کا انعام رکھا ہے۔

امور خارجہ کے ترجمان میٹ ملر نے کہا ہے کہ  سائبر جرائم کی پشت پناہی میں روس نمایاں مقام رکھتا ہے ،امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک  سائبر آپریشنز کے تحت ایک مشترکہ موقف رکھتے ہیں، ہمارے عالمی منظم جرائم ایوارڈ پروگرام کے تحت روسی شہری میخائل پاولو وچ ماتیف کی گرفتاری یا اس کے بارے میں معلومات دینے والے کو دس ملین ڈالرانعام دیا جائے گا۔

ملر نے بتایا کہ روسی شہری  کے خلاف واشنگٹن اور نیو جرسی کی عدالتوں میں مقدمہ دائر ہے جبکہ امور خزانہ نے اسے پابندیوں کی فہرست میں بھی شامل کر دیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں