ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں بلدیاتی نظام کے اگلے مراحل کا شیڈول جاری

کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے اگلے مراحل کا شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق ٹاؤن چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی 22 مئی سے 24 مئی تک جمع ہوں گے، مخصوص نشستوں کیلئے بھی کاغذات نامزدگی 22 سے 24مئی تک جمع کیے جائیں گے۔

25 سے26 مئی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی، 3 جون سے 4 جون تک ٹاؤن کونسل اور سٹی کونسل کے ایوان کی تشکیل مکمل کی جائے گی۔

یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں 4 کیٹگریز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 6 جون کو ہوگی، 10 جون کو منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے حلف اٹھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں