ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منیب بٹ کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ملتوی

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے اداکار منیب کیخلاف وکیل فائق علی جاگیرانی کی جانب سے ہتک عزت کا دعویٰ کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں اداکار منیب کیخلاف فائق علی جاگیرانی ایڈوکیٹ کی ہتک عزت کا دعویٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

منیب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ منیب بٹ کے وکلا کی جانب سے آئندہ سماعت پر وکالت نامہ جمع کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔

ایڈووکیٹ فائق علی جاگیرانی نے 5 کروڑ ہرجانے کے دعوے میں مؤقف اپنایا تھا کہ منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل پر پوسٹ شیئر کی تھی اور انہوں نے وکالت کے پیشے پر تنقید کی تھی۔ منیب بٹ کی پوسٹ کی وجہ سے ہتک عزت ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں