ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نو مئی کے شرمناک واقعات کی تحقیقات اور ملوث عناصرکو قرار واقعی سزا ملنی چاہیئے، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے شرمناک واقعات کی تحقیقات اور ملوث عناصرکو قرار واقعی سزا ملنی چاہیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کئی گھنٹے رکے رہنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کا اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نومئی کو جو واقعات پیش آئے اس پرہرپاکستانی رنجیدہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا تلعق جہلم سےہے اور یہ ضلع شہیدوں اور غازیوں کامسکن ہے، میں سمجھتا ہوں کہ 9 مئی کو جوواقعات پیش وہ شرمناک ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیئے، ملوث عناصر کاقرار واقعی سزا ہونی چاہیئے۔چاہے اس کا تعلق پی ٹی آئی ہو یا نہ  ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہے تو پاکستان اور پاکستان ہے توہم سب ہیں،اسی نقطہ نظر کو سامنے رکھ کر پالیسیاں بنانی چاہیئیں ،ہمارا پاکستان سے تعلق ہے اور جس پاکستان سے تعلق اس پاک فوج سے تعلق ہے۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ہم نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی چیئرمن عمران خان بھی ایسے واقعات کی مذمت کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں