ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پہلی حج پرواز اتوار 21 مئی کو روانہ ہو گی، وزارت مذہبی امور کا اعلان

اسلام آباد: سرکاری اسکیم کے عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچانے کیلئے وزارت مذہبی امور نے فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا۔

وزارت کےاعلان کے مطابق پہلی حج پرواز اتوار 21 مئی کو روانہ ہو گی، وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج فلائٹ آپریشن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، ایئر بلیو اور سرین ایئر لائن حصہ لے رہی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج سے قبل فلائٹ آپریشن 19 جون تک جاری رہے گا، پہلے 12 دن حج پروازیں براہ راست مدینہ منورہ جائیں گی، ترجمان کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت 82 ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی حج پروازیں اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہوں گی، اس کے بعد ملک کے 10 بڑے شہروں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں سے جانا شروع ہو جائیں گی جس کا سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سرکاری سکیم کے عازمین کی امیگریشن اسلام آباد میں ہی ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں