ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی  کی3وکٹیں اور گرگئیں، پارٹی چھوڑنے کا اعلان

کراچی:تحریک انصاف کے 2 ارکان سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سیاست کوبھی خیرباد کہہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ  9مئی کے واقعات سے مایوسی ہوئی،ایسے واقعات کے بعدہمیں سیاست سے دستبردارہونا پڑا۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس، شہدا کی یادگاروں پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں، پاک فوج کے خلاف جانے کا میں سوچ بھی نہیں سکتا ، پاک فوج ملک کی شان ہے۔

رکن سندھ اسمبلی کریم گبول نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان وطن عزیزکے  پاسبان ہیں اورہم ان کی عظمت کو سلام کرتے ہیں جبکہ

عامرکیانی نے کہا کہ پاک فوج سے قریبی تعلقات رہے،پوری سیاسی زندگی میں کبھی پاک فوج کے خلاف بیان نہیں دیا، عمران خان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا،ڈیڑھ ماہ سے لاہور کسی بھی اجلاس میں نہیں گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں