ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

28 مئی کودوسرے مرحلے کے لیے 73 ممالک میں نمائندہ دفاتر میں ووٹنگ کی تیاری

28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کے لیے 73 ممالک میں نمائندہ دفاتر کے ذریعے بیلٹ بکس لگائے جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے بیرون ملک قائم کیے جانے والے بیلٹ بکس کی معلومات شیئر کی گئی  ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 20 مئی تک 73 ممالک میں ترکیہ کے 151 نمائندوں کی جانب سے 167 پوائنٹس پر بیلٹ بکس قائم کیے جائیں گے اور ووٹنگ کا طریقہ کار کسٹم  چوکیوں  پر 20 سے 28 مئی تک ہوگا۔

بیرون ملک رہنے والے شہری سپریم الیکشن بورڈ کی ویب سائٹ "ysk.gov.tr” سے اپنے ووٹنگ کے عمل کی تاریخ، وقت اور ایڈریس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں