ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے غزہ میں 459 بچوں کو ان کے گھروں سے محروم کر دیا

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے تازہ حملوں سے ہونے والی تباہی کے باعث 459 خاندان بے گھر ہو گئے۔

غزہ کی پٹی میں سماجی ترقی کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں 9 مئی کو اسرائیل کی جانب سے شروع کیے گئے حملوں کے بعد فلسطینی خاندانوں کی عمومی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بیان میںکہا گیا ہے کہ "غزہ پر حالیہ حملوں میں 459 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔”

اسرائیل نے غزہ میں 2516 افراد کو بے گھر کیا، ان افراد میں 1180 بچے، 688 خواتین، 97 بوڑھے اور 3 معذور تھے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ لڑاکا طیاروں  اور دھماکوں کی آوازوں نے بچوں کو بہت خوفزدہ کر رکھا ہے، ان پر گہرے نفسیاتی اثرات چھوڑے ہیں ، یہاں تک کہ کچھ بچے خوف کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

وزارت کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ حملوں سے متاثر ہونے والوں کو پہلے نصف ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی  ہےاور بین الاقوامی اور علاقائی اداروں سے "اسرائیلی حملوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد” کی اپیل  کی گئی  ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں