ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے کے نوٹس کا مقصد مجھے گرفتار کرنا ہے، مونس الہی

لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نوٹس کا واحد مقصد مجھے طلب کر کے کسی بھی کیس میں گرفتار کرنا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے ایف آئی اے کے نوٹس کی طلبی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا اور سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے والے کسی اور کیس کی تفتیش میں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ 8 ٹرانزیکشنز جن کی کل رقم تقریبا سوا 5 کروڑ بنتی ہے، یہ 8  ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکاونٹ میں ہوئے اور کسی اور کے اکاونٹ سے میرے اکاونٹ میں نہیں آئے۔

مونس الہی نے کہا کہ یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں پہلے ہی ظاہر کرچکا ہوں، اگر ایف آئی اے کو اتنی توفیق ہوتی تو متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن اٹھا کر دیکھ لیتے اور یہ نوٹس نکالنے کی نوبت نہیں آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں