ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کے الیکٹرک کے لائسنس میں توسیع کرکے اسے کراچی کے عوام پر مزید مسلط نہ کرے ،حافظ نعیم

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے لائسنس میں توسیع کرکے اس عوام دشمن کمپنی کو کراچی کے عوام پر مزید مسلط نہ کرے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر اہل کراچی کے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے ، کراچی کی گنتی پوری کیے بغیر مردم شماری کو ختم کرنا کراچی کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی اور حق تلفی ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ مردم شماری کی تاریخ بڑھائی جائے اور کراچی کی گنتی پوری کی جائے ، کراچی کی گنتی پوری ہونے تک مردم شماری جاری رکھی جائے ، جماعت اسلامی آدھی گنتی اور ادھوری مردم شماری ہر گز قبول نہیں کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اہل کراچی کے حق کے لیے بھر پور احتجاج اور عدالتوں سے بھی رجوع کرے گی ۔ کراچی کی حقیقی نمائندگی ، وسائل کی تقسیم اور ملازمتوں میں کوٹے کا انحصار درست مردم شماری پر ہی ہے ، ماضی میں بھی آدھی آبادی غائب کر کے کراچی کے عوام کا حق مارا گیا تھا اور ایک بار پھر ایسا کیا جا رہا ہے ، کراچی پورے صوبے اور ملک کو چلاتا ہے لیکن اسے اس کا حق نہیں دیا جاتا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کوسستی اور بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ، گزشتہ 18سال میں بجلی کی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا گیا ، کے الیکٹرک کا سارا انحصار نیشنل گرڈ اسٹیشن سے حاصل کردہ بجلی پر ہی ہو تا ہے ، لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی مسلسل کے الیکٹرک کے لائسنس کی منسوخی کا مطالبہ کررہی ہے جولائی 2023میں کے الیکٹرک کا ڈسٹری بیوشن کا لائسنس ختم ہورہاہے ، اس نے مزید 20سال کی توسیع کے لیے نیپرا میں درخواست دیدی ہے ،کے الیکٹرک کی نااہلی وناقص کارکردگی اور عوام سے لوٹ مار سب کے سامنے ہے اس لیے اب مزید اس مافیا کو کراچی کے عوام پر مسلط نہ کیا جائے ،کے الیکٹرک کے شیئرز قومی تحویل میں لیے جائیں ،ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے لیے مختلف کمپنیوں کوموقع دیا جائے ،جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے اور اسی حوالے سے ہم سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے اور کے الیکٹرک کو دوبارہ لائسنس کسی صورت نہیں دینے دیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں