ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کی جانب سے یوکرین کے دعووں کی تردید

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ یوکرین کے یہ بیانات کہ 6 روسی ہائپرسونک "کنجال” میزائل مار گرائے گئے، حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔

شوئیگو نے روسی خبر رساں ایجنسی ریا کو دیئے گئے ایک بیان میں یوکرین کے اس بیان کا جائزہ لیا کہ "6 روسی ہائپرسونک کنجال میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔”

شوئیگو نے مذکورہ بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا، "ہم نے اتنے کنجال میزائل نہیں داغے جتنے انہوں نے ہر بار  مار  گرانے  کا دعویٰ کیا ہے۔ مزید یہ کہ یوکرین نے جن میزائلوں کو ناکارہ بنانے کا اعلان کیا ہے  وہ ہمارے داغے گئے میزائلوں کی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے۔ امریکی دفاعی نظام کس کے کنٹرول میں ہے یہ بھی سوالیہ نشانات پیدا کر رہا ہے۔”

یوکرین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ روسی فوج کی جانب سے داغے گئے 6 "کنجال” میزائلوں سمیت کل 18 روسی میزائل فضائی دفاعی نظام کو تباہ  کر دیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں