ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان،نامعلوم ملزمان کی فورسز پر فائرنگ، زیر حراست 4 دہشتگرد ہلاک

 

میران شاہ:شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی ملزمان منتقلی کے دوران سیکیورٹی فورسز پرفائرنگ کے نتیجے میں زیرِ حراست 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ 

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ملزمان کی بنوں منتقلی کے دوران فائرنگ کی۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان اور فورسز میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

 سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک حملہ آور کی نعش بھی ملی ہے۔ 

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں