ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے، فیصل واوڈا

کراچی:سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے، پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے، جس طرح ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ہے ایسا پی ٹی آئی میں بھی ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے آپ کو سیاسی جماعت بچانی ہے یا پاکستان بچانا ہے،  ابھی شروعات ہوگئی ہے لاتعلقی کی، پہلے فیز میں مذمت اور لاتعلقی ہو گی، پھر علیحدہ ہوں گے، بعد میں ایک دوسرے پر الزامات لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے سے بتاتا آرہا ہوں، میری ساری باتیں درست ثابت ہو رہی ہیں، 9 مئی کے واقعات ہماری قوم کے بچے جو گمراہ ہو کر اس سب کا حصہ بنے ان بچوں سے ہمدردی کریں، کیا جنرل فیض بھی قصور وار ہے؟ بالکل اس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں