ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

12 سالہ لاپتہ بچہ صوبائی وزیر کے گھر سے بازیاب، جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں صوبائی وزیر نور محمد دُمڑ کے گھر سے 12 سالہ لاپتہ بچہ بازیاب کروایا گیا ہے جس کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی جاتی رہی ہے۔

ہرنائی پولیس نے مذکورہ واقعے کا مقدمہ شاہرگ ہرنائی کے رہائشی بشیر احمد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے اور دو نامزد ملزمان کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ ہرنائی سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ملزمان میں سے ایک ٹھیکیدار اور دوسرا لیویز فورس کا اہلکار ہے۔

خیال رہے کہ نور محمد دُمڑ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے ہرنائی سے رکنِ صوبائی اسمبلی ہیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کے صوبائی وزیر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں