ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف پروگرام پہلے بھی مکمل کیا، موجودہ بھی کرینگے، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا اور یہ حکومت موجودہ پروگرام کو بھی مکمل کرے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے جمعرات کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ کی سربراہی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور وزات خزانہ اورایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ملک کی مجموعی اقتصادی صورت حال پر بات چیت کی اور آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔وفد نے حکومت کو معیشت کی بحالی اور برآمدات بڑھانے کی کوششوں میں مکمل تعاون کی پیش کش کی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں تاجر تنظیموں کی بجٹ تجاویز کو شامل کیا جائے گا جب کہ تاجروں و صنعتکاروں نے حکومت کو معیشت کی بحالی اور برآمدات بڑھانے کی کوششوں میں مکمل تعاون کی پیش کش کی ہے ۔ حکومت تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے۔

اسحاق ڈار نے تاجر برادری کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کی معیشت کی ترقی میں ان کی خدمات اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک کی معاشی اور مالیاتی صورتحال پر روشنی ڈالی اور حکومت کے ان چیلنجز پر قابو پانے اور معیشت کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا اور یہ حکومت موجودہ پروگرام کو مکمل کرے گی۔ موجودہ حکومت نے تمام بین الاقوامی ذمے داریاں بروقت پوری کی ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں