وزارتِ نوجوان اور کھیلوں کے زیر اہتمام 19 مئی اتاترک کی یاد میں اور نوجوانوں اور کھیلوں کا ہفتہ پورے ملک میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
وزارتِ نوجوان اور کھیلوں کے زیر اہتمام 19 مئی اتاترک کی یاد نوجوانوں اور کھیلوں کے دائرہ کار میں "#ہماری عمت 19 سال ” کے تھیم کے ساتھ، مختلف بلدیاتی اداروں، سول سوسائٹی کے تعاون سے ثقافتی، فنکارانہ اور کھیل کود کی تقریبات 15 سے 21 مئی تک منعقد کی جا رہی ہیں۔
تقریبات کے دائرہ کار میں ترکیہ کے 81 صوبوں ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے نمائندہ نوجوان سب سے پہلے دارالحکومت انقرہ میں یکجا ہوں گے۔
نمائندہ نوجوان، وزارتِ نوجوانوں اور کھیلوں ، ترکیہ کی قومی اسمبلی ور صدارتی کمپلیکس کا دورہ کریں گے۔