ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں گرفتار9 ملزمان کو جیل بھیج دیا

فیصل آباد: انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں گرفتار9 ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سول لائن پولیس نے تھانہ سول لا ئن کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان مرزا خان، لئیق احمد،محمد کاشف،حمزہ شفیق، عبدالجبار،مطلوب حسین،بابر سلیم، عمر طاہر اور دیگران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے انکو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوانے کی استدعا کی جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج محمد حسین نے ملزمان کو جیل بھجوادیا۔

پولیس کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ان ملزمان کی قانون کے مطابق شناخت پریڈ عمل میں لائی جا ئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں