ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا ہدایت الرحمن کی جدوجہد حق دو گوادر تحریک کامیاب ٹھہری،  ضیاء الدین انصاری

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مولانا ہدایات الرحمن  رہائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور قانون کی بالادستی ہی ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے۔

ضیا الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہاکہ سپریم کورٹ سے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کو انصاف ملا ہے اور ثابت ہوگیا کہ غریب مچھروں اور گوادر کے عوام کی حق دو تحریک لوگوں کے حقوق کی جدوجہد ہے۔ گوادر کی عوام کے پاس نہ پینے کو صاف پانی، بجلی و گیس سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مچھیرے اور عام عوام روزگار سے محروم غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مولانا نے گوادر میں بلدیاتی الیکشن میں وڈیروں اور دہائیوں سے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں وڈیروں کو بری طرح شکست دی اور گوادر کی عوام کے حقو ق کے لیے آواز بلند کی جس کی پادا ش ان کے خلاف چھوٹے کیس بنائے گئے جس میں انہوں نے 125 دن کی ناجائز سزا بھگتنی پڑی۔

ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوچستان سے پاکستان زندہ باد کی صداؤں اور قومی جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ گوادر کی عوام کے حق کیلئے مولانا  ہدایات الرحمن اور گوادر کی عوام کیساتھ جماعت اسلامی لاہور کی پوری قیادت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا نہ عوامی طاقت ہونے کے باوجود قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے قانون میں رہتے ہوئے جیت کی اعلی مثال پیش کی جو صرف جماعت اسلامی کا ہی خاصہ ہے ۔

امیر لاہور نے کہا کہ حق دو تحریک اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہر محاذ پر اس جدوجہد میں مولانا کا ساتھ دیا۔ انہوں نے جماعت اسلامی ملک بھر میں عوام کے ان حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔اہل لاہو رکے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں