ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرئیڈ ایکمین نے عہدے سے استعفی دینے کی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیگفرئیڈ ایکمین نے کہا کہ میں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گیا ہوں،ایک سال سے بغیر تنخواہ کے کام کرتا رہا ہوں، میں اپنا وعدہ پورا کرتا رہا ہوں لیکن اب استعفی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تھا، میرے ساتھ بہت وعدے کئے گئے لیکن پورے نہیں کئے گئے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ اب میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں اس لئے پاکستان ہاکی کے ساتھ کام نہیں کرسکتا، مجھے موجودہ صورتحال میں اس کے علاوہ کوئی حل نظر نہیں آیا۔

اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ جب ہیڈ کوچ کو تنخواہ نہیں دے گا تو وہ استعفی ہی دے گا، متعدد مرتبہ پی ایس بی. کو کہا کہ ہیڈ کوچ کی تنخواہ ادا کی جائے لیکن تنخواہ ادا نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں