ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے روس میں داخلے پر پابندی

ماسکو:روس نے امریکا کے سابق صدر باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ مسلسل روس پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما سمیت 500 امریکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی روس مخالف اقدامات کا ردعمل ہے۔ امریکا کو یہ بات بہت پہلے سمجھ لینا چاہیے تھی کہ ہمارے خلاف کیے گیے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ امریکا نے گزشتہ روز روس کی سیکڑوں کمپنیوں اور افراد کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

امریکا کا کہنا ہے کہ پابندیاں روس کی یوکرین کیخلاف جارحیت کا رد عمل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں