ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعیب ملک اپنے بیٹے کو حافظ قرآن بنانے کے خواہشمند

لاہور :پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو حافظ قرآن بنانا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں کرکٹر شعیب ملک کو بطور مہمان مدعو کیا گیا، میزبان کی جانب سے شعیب ملک سے ان کے بیٹے کے حوالے سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بیٹے کو کبھی کرکٹر بنانے کیلئے زور نہیں دیں گے؟۔

جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو نہ صرف کرکٹر بلکہ کسی بھی کام کیلئے زبردستی نہیں کروں گا۔ کرکٹر کا کہنا تھا کہ قرآن حفظ کروانا میری خواہش ہے اور میں ایسا چاہتا ہوں، اس کے علاوہ وہ اچھا پڑھے اور سب کی عزت کرے، بس میں یہ چیزیں اپنے بیٹے سے چاہتا ہوں، باقی وہ زندگی میں جو کرنا چاہتا ہے وہ کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں