ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر کی جانب سے اناجراہداری کے معاہدے میں توسع پر ترکیہ کو مبارکباد

قطر نے یوکرین سے اناج کی ترسیل کے معاہدے میں 2 ماہ کی توسیع کے لیے ترکیہ اور اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ اسود سے اناج کی ترسیل کے معاہدے میں توسیع کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ اناج کی کھیپ سے دنیا میں غذائی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا، اس لیے  قطر اس عمل میں اقوام متحدہ اور ترکیہ کی تمام کوششوں کو سراہا  رہا ہے۔

بیان  میں  کہا گیا ہے کہ ہم روس-یوکرین کے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کے لیے قطر کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا کہ بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے جس کی معیاد 18 مئی کو ختم  ہو رہی تھی کو مزید 2 ماہ کے لیے توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ معاہدہ ترکیہ، یوکرین، روس اور اقوام متحدہ کے درمیان 22 جولائی 2022 کو استنبول میں طے  کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں