ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نظریہ پاکستان عمران نیازی کے مذموم عزائم سے زیادہ مقدس اور طاقتور ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان عمران نیازی کے مذموم اور خود غرضانہ عزائم سے زیادہ مقدس اور طاقتور ہے۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کے شرمناک، المناک اور افسوس ناک واقعات کے منفی اثرات اور نتائج کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سیاہ دن کے بارے میں جتنا سوچتا ہوں، اتنا ہی میرا غم اور غصہ بڑھتا جاتا ہے کیونکہ ہم خود نظریہ پاکستان کے دشمن بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو تقسیم کرنے کے بعد عمران نیازی ریاستی اداروں کی تضحیک کرنے میں مصروف تھے، وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت حاصل کرنے کی ان کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں تو انہوں نے اپنے نفرت انگیز بیانیے اور فسادیوں کے ٹولے سے ریاست پاکستان پر حملہ کیا۔ ’’شاید عمران خان کو یہ احساس نہیں کہ نظریہ پاکستان ان کے مذموم اور خود غرضانہ ارادوں سے زیادہ مقدس اور طاقتور ہے۔ اللہ کی مرضی سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں